قرآن مجيد

سورة العلق
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ[19]
ہرگز نہیں، اس کا کہنا مت مان اور سجدہ کر اور بہت قریب ہو جا۔[19]
تفسیر ابن کثیر، تفسیر آیت/آیات، 13، 14، 15، 16، 17، 18، 19،

باب

پھر فرمایا کہ ” اے نبی! تم اس مردود کی بات نہ ماننا، عبادت پر مداومت کرنا اور بکثرت عبادت کرتے رہنا اور جہاں جی چاہے نماز پڑھتے رہنا اور اس کی مطلق پرواہ نہ کرنا۔ اللہ تعالیٰ خود تیرا حافظ و ناصر ہے۔ وہ تجھے دشمنوں سے محفوظ رکھے گا، تو سجدے میں اور قرب اللہ کی طلب میں مشغول رہ “۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: سجدہ کی حالت میں بندہ اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے بہت ہی قریب ہوتا ہے پس تم بکثرت سجدوں میں دعائیں کرتے رہو ۔ [صحیح مسلم:482] ‏‏‏‏

پہلے یہ حدیث بھی گزر چکی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الانشقاق میں اور اس سورت میں سجدہ کیا کرتے تھے ۔ [صحیح مسلم:578] ‏‏‏‏

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے سورۃ اقراء کی تفسیر ختم ہوئی، اللہ کا شکر و احسان ہے۔