نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | يَطُوفُ |
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ [56-الواقعة:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان پر چکر لگا رہے ہوں گے وہ لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رکھے جائیں گے۔ |