نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | يَشْتَهُونَ |
وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ وَلَهُمْ مَا يَشْتَهُونَ [16-النحل:57]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور وه اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے لڑکیاں مقرر کرتے ہیں اور اپنے لیے وه جو اپنی خواہش کے مطابق ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یہ لوگ خدا کے لیے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ (اور) وہ ان سے پاک ہے اور اپنے لیے (بیٹے) جو مرغوب ودلپسند ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ اللہ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں، وہ پاک ہے اور اپنے لیے وہ جو وہ چاہتے ہیں۔ |
|
2 | يَشْتَهُونَ |
وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِمْ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُرِيبٍ [34-سبأ:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے درمیان اور ان چیزوں کے درمیان جن کی وہ خواہش کریں گے، رکاوٹ ڈال دی جائے گی، جیسا کہ اس سے پہلے ان جیسے لوگوں کے ساتھ کیا گیا۔ یقینا وہ ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جوبے چین رکھنے والا تھا۔ |
|
3 | يَشْتَهُونَ |
وَأَمْدَدْنَاهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ [52-الطور:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم انھیں پھل اور گوشت زیادہ دیں گے اس میں سے جو وہ چاہیں گے۔ |
|
4 | يَشْتَهُونَ |
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ [56-الواقعة:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔ |
|
5 | يَشْتَهُونَ |
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ [77-المرسلات:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور پھلوں میں، جس قسم میں سے وہ چاہیں گے۔ |