قرآن پاک لفظ يَسْتَهْزِئُ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
يَسْتَهْزِئُ
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ [2-البقرة:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے۔
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان (منافقوں) سے خدا ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیئے جاتا ہے کہ شرارت وسرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں۔
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اللہ ان کا مذاق اڑاتا ہے اور انھیں ڈھیل دے رہا ہے، اپنی سرکشی ہی میں حیران پھرتے ہیں۔