نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | يَرَى |
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ [2-البقرة:165]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے)
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر خدا کو شریک (خدا) بناتے اور ان سے خدا کی سی محبت کرتے ہیں۔ لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو خدا ہی کے سب سے زیادہ دوستدار ہیں۔ اور اے کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ لیتے کہ سب طرح کی طاقت خدا ہی کو ہے۔ اور یہ کہ خدا سخت عذاب کرنے والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور لوگوں میں سے بعض وہ ہیں جو غیر اللہ میں سے کچھ شریک بنا لیتے ہیں، وہ ان سے اللہ کی محبت جیسی محبت کرتے ہیں، اور وہ لوگ جو ایمان لائے، اللہ سے محبت میں کہیں زیادہ ہیں اور کاش! وہ لوگ جنھوں نے ظلم کیا اس وقت کو دیکھ لیں جب وہ عذاب کو دیکھیں گے(تو جان لیں) کہ قوت سب کی سب اللہ کے لیے ہے اور یہ کہ اللہ بہت سخت عذاب والا ہے۔ |
|
2 | يَرَى |
أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى [53-النجم:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر کیا تم اس سے جھگڑتے ہو اس پر جو وہ دیکھتا ہے۔ |
|
3 | يَرَى |
أَعِنْدَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى [53-النجم:35]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے؟ پس وہ دیکھ رہا ہے۔ |
|
4 | يَرَى |
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى [79-النازعات:36]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ﻇاہر کی جائے گی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جہنم (ہر) اس شخص کے لیے ظاہر کردی جائے گی جو دیکھتا ہے۔ |
|
5 | يَرَى |
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى [96-العلق:14]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ |