نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | وَتَوَلَّى |
وَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَقَالَ يَا أَسَفَى عَلَى يُوسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ [12-يوسف:84]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر ان سے منھ پھیر لیا اور کہا ہائے یوسف! ان کی آنکھیں بوجہ رنج وغم کے سفید ہو چکی تھیں اور وه غم کو دبائے ہوئے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان کے پاس سے چلے گئے اور کہنے لگے ہائے افسوس یوسف (ہائے افسوس) اور رنج والم میں (اس قدر روئے کہ) ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں اور ان کا دل غم سے بھر رہا تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ ان سے واپس پھرا اور اس نے کہا ہائے میرا غم یوسف پر! اور اس کی آنکھیں غمسے سفید ہو گئیں، پس وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔ |
|
2 | وَتَوَلَّى |
إِنَّا قَدْ أُوحِيَ إِلَيْنَا أَنَّ الْعَذَابَ عَلَى مَنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى [20-طه:48]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھٹلائے اور روگردانی کرے اس کے لئے عذاب ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جو جھٹلائے اور منہ پھیرے اس کے لئے عذاب (تیار) ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک ہم، یقینا ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ عذاب اس پر ہے جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔ |
|
3 | وَتَوَلَّى |
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّى [70-المعارج:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ(ہر) اس شخص کو پکارے گی جس نے پیٹھ پھیری اور منہ موڑا۔ |
|
4 | وَتَوَلَّى |
وَلَكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى [75-القيامة:32]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور لیکن اس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔ |
|
5 | وَتَوَلَّى |
عَبَسَ وَتَوَلَّى [80-عبس:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا۔ |
|
6 | وَتَوَلَّى |
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى [92-الليل:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔ |
|
7 | وَتَوَلَّى |
أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى [96-العلق:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا تونے دیکھا اگر اس ( منع کرنے والے) نے جھٹلایااور منہ موڑا ۔ |