نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | وَاسْتَكْبَرَ |
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ [2-البقرة:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجده کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجده کیا۔ اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وه کافروں میں ہوگیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سجدے میں گر پڑے مگر شیطان نے انکار کیا اور غرور میں آکر کافر بن گیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو انھوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس، اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور کافروں سے ہوگیا۔ |
|
2 | وَاسْتَكْبَرَ |
وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ [28-القصص:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا اور سمجھ لیا کہ وه ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہورہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ اور اس کے لشکر کسی حق کے بغیر زمین میں بڑے بن بیٹھے اور انھوں نے گمان کیا کہ بے شک وہ ہماری طرف واپس نہیں لائے جائیں گے۔ |
|
3 | وَاسْتَكْبَرَ |
ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ [74-المدثر:23]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر اس نے پیٹھ پھیری اور تکبر کیا۔ |