قرآن پاک لفظ وَاسْتَغْفِرْهُ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
وَاسْتَغْفِرْهُ
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا [110-النصر:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر اور اس سے بخشش مانگ، یقینا وہ ہمیشہ سے بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔