قرآن پاک لفظ وَإِنَّكُمْ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
وَإِنَّكُمْ
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ [7-الأعراف:114]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور (اس کے علاوہ) تم مقربوں میں داخل کرلیے جاؤ گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا ہاں! اور یقینا تم ضرور مقرب لوگوں سے ہو گے۔
2
وَإِنَّكُمْ
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ [26-الشعراء:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا ہاں اور یقینا تم اس وقت ضرور مقرب لوگوں سے ہو گے۔
3
وَإِنَّكُمْ
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ [37-الصافات:137]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلا شبہ تم یقینا صبح جاتے ہوئے ان پر سے گزرتے ہو۔