نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | مُكْرَمُونَ |
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ بَلْ عِبَادٌ مُكْرَمُونَ [21-الأنبياء:26]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(مشرک لوگ) کہتے ہیں کہ رحمٰن اوﻻد واﻻ ہے (غلط ہے) اس کی ذات پاک ہے، بلکہ وه سب اس کے باعزت بندے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور انھوں نے کہا رحمان نے کوئی اولاد بنا رکھی ہے، وہ پاک ہے، بلکہ وہ بندے ہیں جنھیں عزت دی گئی ہے۔ |
|
2 | مُكْرَمُونَ |
فَوَاكِهُ وَهُمْ مُكْرَمُونَ [37-الصافات:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کئی قسم کے پھل اور وہ عزت بخشے گئے ہیں۔ |
|
3 | مُكْرَمُونَ |
أُولَئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ [70-المعارج:35]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہی لوگ جنتوں میں عزت دیے جانے والے ہیں۔ |