نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | مُعْرِضِينَ |
وَمَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ [6-الأنعام:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ان کے پاس کوئی نشانی بھی ان کے رب کی نشانیوں میں نہیں آتی مگر وه اس سے اعراض ہی کرتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان لوگوں کے پاس نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے والے ہوتے ہیں۔ |
|
2 | مُعْرِضِينَ |
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ [15-الحجر:81]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی عطا فرمائیں (لیکن) تاہم وه ان سے روگردانی ہی کرتے رہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے انھیں اپنی نشانیاں دیں تو وہ ان سے منہ پھیرنے والے تھے۔ |
|
3 | مُعْرِضِينَ |
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرٍ مِنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ [26-الشعراء:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے پاس رحمان کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی جو نئی ہو، مگر وہ اس سے منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔ |
|
4 | مُعْرِضِينَ |
وَمَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ [36-يس:46]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آئی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے والے ہوتے ہیں۔ |
|
5 | مُعْرِضِينَ |
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ [74-المدثر:49]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منھ موڑ رہے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو انھیں کیا ہے کہ نصیحت سے منہ موڑنے والے ہیں۔ |