نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | مُشْفِقُونَ |
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى وَهُمْ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ [21-الأنبياء:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه ان کے آگے پیچھے تمام امور سے واقف ہے وه کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے بجز ان کے جن سے اللہ خوش ہو وه تو خود ہیبت الٰہی سے لرزاں وترساں ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو کچھ ان کے آگے ہوچکا ہے اور پیچھے ہوگا وہ سب سے واقف ہے اور وہ (اس کے پاس کسی کی) سفارش نہیں کرسکتے مگر اس شخص کی جس سے خدا خوش ہو اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ سفارش نہیں کرتے مگر اسی کے لیے جسے وہ پسند کرے اور وہ اسی کے خوف سے ڈرنے والے ہیں۔ |
|
2 | مُشْفِقُونَ |
الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَهُمْ مِنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ [21-الأنبياء:49]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه لوگ جو اپنے رب سے بن دیکھے خوف کھاتے ہیں اور قیامت (کے تصور) سے کانپتے رہتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہ قیامت سے ڈرنے والے ہیں۔ |
|
3 | مُشْفِقُونَ |
إِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ [23-المؤمنون:57]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک وہ لوگ جو اپنے رب کے خوف سے ڈرنے والے ہیں۔ |
|
4 | مُشْفِقُونَ |
يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا وَالَّذِينَ آمَنُوا مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا الْحَقُّ أَلَا إِنَّ الَّذِينَ يُمَارُونَ فِي السَّاعَةِ لَفِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ [42-الشورى:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس کی جلدی انہیں پڑی ہے جو اسے نہیں مانتے اور جو اس پر یقین رکھتے ہیں وه تو اس سے ڈر رہے ہیں انہیں اس کے حق ہونے کا پورا علم ہے۔ یاد رکھو جو لوگ قیامت کے معاملہ میں لڑ جھگڑ رہے ہیں، وه دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اسے وہ لوگ جلدی مانگتے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ لوگ جو ایمان لائے، وہ اس سے ڈرنے والے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ حق ہے۔ سنو! بے شک وہ لوگ جو قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں یقینا وہ بہت دور کی گمراہی میں ہیں۔ |
|
5 | مُشْفِقُونَ |
وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ [70-المعارج:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں۔ |