نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | مُجْرِمُونَ |
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ [44-الدخان:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
آخر اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ مجرم لوگ ہیں۔ |
|
2 | مُجْرِمُونَ |
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ [77-المرسلات:46]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
(اے جھٹلانے والو!) کھالو اور تھوڑا سا فائدہ اٹھا لو، یقینا تم مجرم ہو۔ |