نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | مُتَقَابِلِينَ |
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ [15-الحجر:47]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم ان کے سینوں میں جو بھی کینہ ہے نکال دیں گے، بھائی بھائی بن کر تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |
|
2 | مُتَقَابِلِينَ |
عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ [37-الصافات:44]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |
|
3 | مُتَقَابِلِينَ |
يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ [44-الدخان:53]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ باریک ریشم اور گاڑھے ریشم کا لباس پہنیں گے، اس حال میں کہ آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |
|
4 | مُتَقَابِلِينَ |
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ [56-الواقعة:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھنے والے (ہوں گے)۔ |