نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | لَعَلَّهُ |
فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَيِّنًا لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَى [20-طه:44]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وه سمجھ لے یا ڈر جائے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس اس سے بات کرو، نرم بات، اس امید پر کہ وہ نصیحت حاصل کرلے، یا ڈر جائے۔ |
|
2 | لَعَلَّهُ |
وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ [21-الأنبياء:111]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
مجھے اس کا بھی علم نہیں، ممکن ہے یہ تمہاری آزمائش ہو اور ایک مقرره وقت تک کا فائده (پہنچانا) ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور میں نہیں جانتا شاید یہ تمھارے لیے ایک آزمائش ہو اور ایک وقت تک کچھ فائدہ اٹھانا ہو۔ |
|
3 | لَعَلَّهُ |
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّى [80-عبس:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تجھے کیا چیز معلوم کرواتی ہے شاید وہ پاکیزگی حاصل کر لے۔ |