نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | كَالْأَعْلَامِ |
وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ [42-الشورى:32]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور دریا میں چلنے والی پہاڑوں جیسی کشتیاں اس کی نشانیوں میں سے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز ہیں (جو) گویا پہاڑ (ہیں)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اسی کی نشانیوں سے سمندر میں چلنے والے جہاز ہیں، جو پہاڑوں جیسے ہیں۔ |
|
2 | كَالْأَعْلَامِ |
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ [55-الرحمن:24]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اسی کے ہیں بادبان اٹھائے ہوئے جہاز سمندر میں، جو پہاڑوں کی طرح ہیں۔ |