قرآن پاک لفظ فَكَذَّبَ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
فَكَذَّبَ
وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَى [20-طه:56]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم نے اسےاپنی سب نشانیاں دکھا دیں لیکن پھر بھی اس نے جھٹلایا اور انکار کر دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم نے فرعون کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں مگر وہ تکذیب وانکار ہی کرتا رہا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ یقینا ہم نے اسے اپنی نشانیاں سب کی سب دکھلائیں، پس اس نے جھٹلایا اور انکار کر دیا۔
2
فَكَذَّبَ
فَكَذَّبَ وَعَصَى [79-النازعات:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اس نے جھٹلا دیا اور نافرمانی کی ۔