نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | فَتَوَلَّ |
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ [37-الصافات:174]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے۔ |
|
2 | فَتَوَلَّ |
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ [51-الذاريات:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو تو ان سے منہ پھیر لے، کیونکہ تو ہر گز کسی طرح ملامت کیا ہوا نہیں۔ |
|
3 | فَتَوَلَّ |
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَى شَيْءٍ نُكُرٍ [54-القمر:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو ان سے منہ پھیر لے۔ جس دن پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔ |