نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | غَمْرَةٍ |
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِنْ هَذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذَلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ [23-المؤمنون:63]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں جنہیں وه کرنے والے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مگر ان کے دل ان (باتوں) کی طرف سے غفلت میں (پڑے ہوئے) ہیں، اور ان کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلکہ ان کے دل اس سے سخت غفلت میں ہیں اور ان کے لیے اس کے سوا کئی کام ہیں، وہ انھی کو کرنے والے ہیں۔ |
|
2 | غَمْرَةٍ |
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ [51-الذاريات:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جو خود بڑی غفلت میں بھولے ہوئے ہیں۔ |