قرآن پاک لفظ صَادِقَ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
صَادِقَ
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِسْمَاعِيلَ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًا نَبِيًّا [19-مريم:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا واقعہ بھی بیان کر، وه بڑا ہی وعدے کا سچا تھا اور تھا بھی رسول اور نبی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر کرو وہ وعدے کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے نبی تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کتاب میں اسماعیل کا ذکر کر، یقینا وہ وعدے کا سچا تھا اور ایسا رسول جو نبی تھا۔