نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | زَفِيرٌ |
فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ [11-هود:106]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
لیکن جو بدبخت ہوئے وه دوزخ میں ہوں گے وہاں چیخیں گے چلائیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو جو بدبخت ہوں گے وہ دوزخ میں (ڈال دیئے جائیں گے) اس میں ان کا چلانا اور دھاڑنا ہوگا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو وہ جو بدبخت ہوئے سو وہ آگ میں ہوں گے، ان کے لیے اس میں گدھے کی طرح آواز کھینچنا اور نکالنا ہے۔ |
|
2 | زَفِيرٌ |
لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ [21-الأنبياء:100]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه وہاں چلا رہے ہوں گے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہاں ان کو چلاّنا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان کے لیے ا س میں گدھے جیسی آواز ہوگی اور وہ اس میں نہیں سنیں گے۔ |