نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | حِسَابُهُمْ |
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُعْرِضُونَ [21-الأنبياء:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا پھر بھی وه بے خبری میں منھ پھیرے ہوئے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزدیک آپہنچا ہے اور وہ غفلت میں (پڑے اس سے) منہ پھیر رہے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
لوگوں کے لیے ان کا حساب بہت قریب آگیا اور وہ بڑی غفلت میں منہ موڑنے والے ہیں۔ |
|
2 | حِسَابُهُمْ |
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَى رَبِّي لَوْ تَشْعُرُونَ [26-الشعراء:113]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمے ہے، اگر تم سمجھو۔ |