قرآن پاک لفظ حِسَابًا کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
1
حِسَابًا
وَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِ فَحَاسَبْنَاهَا حِسَابًا شَدِيدًا وَعَذَّبْنَاهَا عَذَابًا نُكْرًا [65-الطلاق:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور بہت سی بستی والوں نے اپنے رب کے حکم سے اور اس کے رسولوں سے سرتابی کی تو ہم نے بھی ان سے سخت حساب کیا اور انہیں عذاب دیا ان دیکھا (سخت) عذاب
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور بہت سی بستیوں (کے رہنے والوں) نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت حساب میں پکڑ لیا اور ان پر (ایسا) عذاب نازل کیا جو نہ دیکھا تھا نہ سنا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنھوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا محاسبہ کیا، بہت سخت محاسبہ اور انھیں سزا دی، ایسی سزا جو دیکھنے سننے میں نہ آئی تھی۔
2
حِسَابًا
إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا [78-النبأ:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ وہ کسی حساب کی امید نہیں رکھتے تھے۔
3
حِسَابًا
جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا [78-النبأ:36]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تیرے رب کی طرف سے بدلے میں ایسا عطیہ ہے جو کافی ہو گا۔
4
حِسَابًا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا [84-الانشقاق:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو عنقریب اس سے حساب لیا جائے گا، نہایت آسان حساب۔