نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | تَشَاءُونَ |
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا [76-الإنسان:30]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو۔ بےشک خدا جاننے والا حکمت والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے، یقینا اللہ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔ |
|
2 | تَشَاءُونَ |
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ [81-التكوير:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے ، جو سب جہانوں کا رب ہے۔ |