نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | تَذْكِرَةٌ |
إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا [73-المزمل:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راه اختیار کرے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ (قرآن) تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختیار کرلے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقینا یہ ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ بنا لے۔ |
|
2 | تَذْكِرَةٌ |
كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ [74-المدثر:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ہرگز نہیں! یقینا یہ ایک یاد دہانی ہے۔ |
|
3 | تَذْكِرَةٌ |
إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا [76-الإنسان:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ تو نصیحت ہے۔ جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف پہنچنے کا رستہ اختیار کرے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقینا یہ ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف (جانے والا) راستہ اختیار کرلے۔ |
|
4 | تَذْكِرَةٌ |
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ [80-عبس:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
ایسا ہرگز نہیں چاہیے، یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔ |