نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | تَأْتِي |
يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَفْسِهَا وَتُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ [16-النحل:111]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لیے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر (مطلقاً) ﻇلم نہ کیا جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس دن ہر شخص اس حال میں آئے گا کہ اپنی طرف سے جھگڑ رہا ہو گا اور ہر شخص کو پورا دیا جائے گا جو اس نے کیا اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا۔ |
|
2 | تَأْتِي |
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ [44-الدخان:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو انتظار کر جس دن آسمان ظاہر دھواں لائے گا۔ |