نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | بِقَلْبٍ |
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ [26-الشعراء:89]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مگر جو اللہ کے پاس سلامتی والا دل لے کر آیا۔ |
|
2 | بِقَلْبٍ |
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ [37-الصافات:84]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جب وہ اپنے رب کے پاس بے روگ دل لے کر آیا۔ |
|
3 | بِقَلْبٍ |
مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُنِيبٍ [50-ق:33]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو رحمٰن کا غائبانہ خوف رکھتا ہو اور توجہ واﻻ دل ﻻیا ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو خدا سے بن دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع لانے والا دل لے کر آیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جو رحمان سے بغیر دیکھے ڈر گیا اور رجوع کرنے والا دل لے کر آیا۔ |