نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | بِغُلَامٍ |
قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ [15-الحجر:53]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہوں نے کہا ڈرو نہیں، ہم تجھے ایک صاحب علم فرزند کی بشارت دیتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
انھوں نے کہا ڈر نہیں، بے شک ہم تجھے ایک بہت علم والے لڑکے کی خوش خبری دیتے ہیں۔ |
|
2 | بِغُلَامٍ |
يَا زَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيَى لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا [19-مريم:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے زکریا! ہم تجھے ایک بچے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحيٰ ہے، ہم نے اس سے پہلے اس کا ہم نام بھی کسی کو نہیں کیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اے زکریا ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے زکریا! بے شک ہم تجھے ایک لڑکے کی خوش خبری دیتے ہیں، جس کا نام یحییٰ ہے، اس سے پہلے ہم نے اس کا کوئی ہم نام نہیں بنایا۔ |
|
3 | بِغُلَامٍ |
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ [37-الصافات:101]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو ہم نے اسے ایک بہت بردبار لڑکے کی بشارت دی۔ |
|
4 | بِغُلَامٍ |
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا لَا تَخَفْ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ [51-الذاريات:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اس نے ان سے دل میں خوف محسوس کیا، انھوں نے کہا مت ڈر ! اور انھوںنے اسے ایک بہت علم والے لڑکے کی خوش خبری دی۔ |