نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | الْكُبْرَى |
لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى [20-طه:23]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھانا چاہتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تاکہ ہم تمہیں اپنے نشانات عظیم دکھائیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تاکہ ہم تجھے اپنی چند بڑی نشانیاں دکھائیں۔ |
|
2 | الْكُبْرَى |
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ [44-الدخان:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جس دن ہم بڑی پکڑ پکڑیں گے، بے شک ہم انتقام لینے والے ہیں۔ |
|
3 | الْكُبْرَى |
لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى [53-النجم:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ یقینا اس نے اپنے رب کی بعض بہت بڑی نشانیاں دیکھیں۔ |
|
4 | الْكُبْرَى |
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَى [79-النازعات:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس اسے بڑی نشانی دکھائی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
چنانچہ اس نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی۔ |
|
5 | الْكُبْرَى |
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى [79-النازعات:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو جب بڑی آفت آئے گی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر جب وہ ہر چیز پر چھاجانے والی سب سے بڑی مصیبت آجائے گی ۔ |
|
6 | الْكُبْرَى |
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى [87-الأعلى:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو بڑی آگ میں جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہو گا۔ |