نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | الْبَنَاتُ |
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ [37-الصافات:149]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس ان سے پوچھ کیا تیرے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے؟ |
|
2 | الْبَنَاتُ |
أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ [52-الطور:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا اس کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور تمھارے لیے بیٹے؟ |