نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | الْآخِرِينَ |
وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ [26-الشعراء:84]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور پیچھے آنے والوں میں میرے لیے سچی ناموری رکھ۔ |
|
2 | الْآخِرِينَ |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ [37-الصافات:78]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں اس کے لیے باقی رکھا۔ |
|
3 | الْآخِرِينَ |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ [37-الصافات:108]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور پیچھے آنے والوں میں اس کے لیے یہ بات چھوڑ دی۔ |
|
4 | الْآخِرِينَ |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ [37-الصافات:119]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں ان کے لیے یہ بات چھوڑی۔ |
|
5 | الْآخِرِينَ |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ [37-الصافات:129]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں اس کے لیے یہ بات چھوڑ دی۔ |
|
6 | الْآخِرِينَ |
وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ [56-الواقعة:14]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تھوڑے سے پچھلوں سے ہوں گے۔ |
|
7 | الْآخِرِينَ |
وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ [56-الواقعة:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور بہت سے پچھلوں میں سے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں سے ۔ |
|
8 | الْآخِرِينَ |
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ [77-المرسلات:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو بھیجتے رہتے ہیں۔ |