نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | الصُّحُفِ |
وَقَالُوا لَوْلَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِنْ رَبِّهِ أَوَلَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَى [20-طه:133]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہوں نے کہا کہ یہ نبی ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں ﻻیا؟ کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی واضح دلیل نہیں پہنچی؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کہتے ہیں کہ یہ (پیغمبر) اپنے پروردگار کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے۔ کیا ان کے پاس پہلی کتابوں کی نشانی نہیں آئی؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور انھوں نے کہا یہ ہمارے پاس اپنے رب سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتا اور کیا ان کے پاس وہ واضح دلیل نہیں آئی جو پہلی کتابوں میں ہے؟ |
|
2 | الصُّحُفِ |
إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى [87-الأعلى:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بے شک یہ بات یقینا پہلے صحیفوں میں ہے ۔ |