نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
1 | أُقْسِمُ |
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ [56-الواقعة:75]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس نہیں! میں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھاتا ہوں! |
|
2 | أُقْسِمُ |
فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ [69-الحاقة:38]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس نہیں! میں قسم کھاتا ہوں اس کی جسے تم دیکھتے ہو! |
|
3 | أُقْسِمُ |
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ [70-المعارج:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس نہیں! میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی! کہ بےشک ہم یقیناً قدرت رکھنے والے ہیں۔ |
|
4 | أُقْسِمُ |
لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ [75-القيامة:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہم کو روز قیامت کی قسم
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہیں، میں قیامت کے دن کی قسم کھاتا ہوں! |
|
5 | أُقْسِمُ |
وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ [75-القيامة:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور نہیں، میںبہت ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں! |
|
6 | أُقْسِمُ |
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ [81-التكوير:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ان (ستاروں) کی جو پیچھے ہٹنے والے ہیں ! |
|
7 | أُقْسِمُ |
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ [84-الانشقاق:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
مجھے شفق کی قسم! اور رات کی!
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس نہیں، میں شفق کی قسم کھاتا ہوں! |
|
8 | أُقْسِمُ |
لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ [90-البلد:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہیں، میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں! |