نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
891 | مَا |
أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى [53-النجم:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر کیا تم اس سے جھگڑتے ہو اس پر جو وہ دیکھتا ہے۔ |
|
892 | مَا |
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى [53-النجم:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جب اس بیری کو ڈھانپ رہا تھا جو ڈھانپ رہا تھا۔ |
|
893 | مَا |
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى [53-النجم:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہ نگاہ ادھر ادھر ہوئی اور نہ حد سے آگے بڑھی۔ |
|
894 | مَا |
إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنْفُسُ وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مِنْ رَبِّهِمُ الْهُدَى [53-النجم:23]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہ (بت) چند ناموں کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں، جو تم نے اور تمھارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں، ان کی کوئی دلیل اللہ نے نازل نہیں فرمائی۔ یہ لوگ صرف گمان کے اور ان چیزوں کے پیچھے چل رہے ہیں جو ان کے دل چاہتے ہیں اور بلاشبہ یقینا ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی۔ |
|
895 | مَا |
أَمْ لِلْإِنْسَانِ مَا تَمَنَّى [53-النجم:24]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا انسان کے لیے وہ (میسر) ہے جو وہ آرزو کرے۔ |
|
896 | مَا |
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى [53-النجم:31]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ ہی کا ہے، تاکہ وہ ان لوگوں کو جنھوں نے برائی کی، اس کا بدلہ دے جو انھوں نے کیا اور ان لوگوں کو جنھوں نے بھلائی کی، بھلائی کے ساتھ بدلہ دے۔ |
|
897 | مَا |
وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى [53-النجم:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یہ کہ انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی۔ |
|
898 | مَا |
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى [53-النجم:54]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر اس پر چھا دیا جو چھایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان پر چھایا جو چھایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس ڈھانپ دیا اسے جس سے ڈھانپا ۔ |
|
899 | مَا |
وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مِنَ الْأَنْبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ [54-القمر:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ یقینا ان کے پاس کئی خبریںآئی ہیں، جن میں باز آنے کا سامان ہے۔ |
|
900 | مَا |
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ [56-الواقعة:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے۔ |