نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
81 | رَبِّكَ |
فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ [44-الدخان:57]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے، یہی ہے بڑی کامیابی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تیرے رب کی طرف سے فضل کی وجہ سے، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ |
|
82 | رَبِّكَ |
فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ [50-ق:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس یہ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کریں اور اپنے رب کی تسبیح تعریف کے ساتھ بیان کریں سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج غروب ہونے سے پہلے بھی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو اس پر صبر کر جو وہ کہتے ہیں اور سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر۔ |
|
83 | رَبِّكَ |
مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ [51-الذاريات:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جن پر تیرے رب کے ہاں حد سے بڑھنے والوں کے لیے نشان لگائے ہوئے ہیں۔ |
|
84 | رَبِّكَ |
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ [52-الطور:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہ یقینا تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے ۔ |
|
85 | رَبِّكَ |
فَذَكِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ [52-الطور:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس نصیحت کر، کیونکہ تو اپنے رب کی مہربانی سے ہرگز نہ کسی طرح کاہن ہے اور نہ کوئی دیوانہ۔ |
|
86 | رَبِّكَ |
أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ [52-الطور:37]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں، یا وہی حکم چلانے والے ہیں ؟ |
|
87 | رَبِّكَ |
وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ [52-الطور:48]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اپنے رب کا حکم آنے تک صبر کر، پس بے شک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر جب توکھڑا ہو۔ |
|
88 | رَبِّكَ |
وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ [52-الطور:48]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اپنے رب کا حکم آنے تک صبر کر، پس بے شک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر جب توکھڑا ہو۔ |
|
89 | رَبِّكَ |
وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنْتَهَى [53-النجم:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یہ کہ تیرے رب ہی کی طرف آخر پہنچنا ہے۔ |
|
90 | رَبِّكَ |
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَى [53-النجم:55]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس تو اپنے رب کی نعمتوںمیں سے کس میں شک کرے گا؟ |