قرآن پاک لفظ تَعْمَلُونَ کے تحت آنے والی قرآنی آیات
نمبر لفظ آیت ترجمہ
81
تَعْمَلُونَ
فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنْزَلْنَا وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ [64-التغابن:8]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
سو تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان ﻻؤ اور اللہ تعالیٰ تمہارے ہر عمل پر باخبر ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
سو تم اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر ایمان لاؤ جو ہم نے نازل کیا اوراللہ اس سے جو تم کرتے ہو، خوب با خبر ہے۔
82
تَعْمَلُونَ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ [66-التحريم:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے کافرو! آج تم عذر وبہانہ مت کرو۔ تمہیں صرف تمہارے کرتوت کا بدلہ دیا جارہا ہے۔
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کافرو! آج بہانے مت بناؤ۔ جو عمل تم کیا کرتے ہو ان ہی کا تم کو بدلہ دیا جائے گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے لوگو جنھوں نے کفر کیا ! آج بہانے مت بناؤ، تم صرف اسی کا بدلہ دیے جاؤ گے جو تم کیا کرتے تھے ۔
83
تَعْمَلُونَ
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ [77-المرسلات:43]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مزے سے کھاؤ اور پیو، اس کے عوض جو تم کیا کرتے تھے۔