نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
71 | رَبِّ |
قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ [28-القصص:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہنے لگے اے میرے رب! جیسے تو نے مجھ پر یہ کرم فرمایا میں بھی اب ہرگز کسی گنہگار کا مددگار نہ بنوں گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں (آئندہ) کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا اے میرے رب! اس وجہ سے کہ تو نے مجھ پر انعام کیا، تو میں کبھی بھی مجرموں کا مدد گار نہیں بنوں گا۔ |
|
72 | رَبِّ |
فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ [28-القصص:21]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس موسیٰ (علیہ السلام) وہاں سے خوفزده ہوکر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے، کہنے لگے اے پروردگار! مجھے ﻇالموں کے گروه سے بچا لے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
موسٰی وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو وہ ڈرتا ہوا اس سے نکل پڑا، انتظار کرتا تھا، کہا اے میرے رب! مجھے ان ظالم لوگوں سے بچالے۔ |
|
73 | رَبِّ |
فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ [28-القصص:24]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تواس نے ان کے لیے پانی پلا دیا، پھر پلٹ کر سائے کی طرف آگیا اور اس نے کہا اے میرے رب! بے شک میں، جو بھلائی بھی تو میری طرف نازل فرمائے، اس کا محتاج ہوں۔ |
|
74 | رَبِّ |
قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ [28-القصص:33]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا پروردگار! میں نے ان کا ایک آدمی قتل کر دیا تھا۔ اب مجھے اندیشہ ہے کہ وه مجھے بھی قتل کر ڈالیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
موسٰی نے کہا اے پروردگار اُن میں کا ایک شخص میرے ہاتھ سے قتل ہوچکا ہے سو مجھے خوف ہے کہ وہ (کہیں) مجھ کو مار نہ ڈالیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا اے میرے رب! بے شک میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کیا ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔ |
|
75 | رَبِّ |
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ [29-العنكبوت:30]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
حضرت لوط (علیہ السلام) نے دعا کی کہ پروردگار! اس مفسد قوم پر میری مدد فرما
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
لوط نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اے میرے رب! ان مفسد لوگوں کے خلاف میری مدد فرما۔ |
|
76 | رَبِّ |
تَنْزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ [32-السجدة:2]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلاشبہ اس کتاب کا اتارنا تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس کتاب کا نازل کرنا جس میں کوئی شک نہیں، جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔ |
|
77 | رَبِّ |
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ [37-الصافات:100]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے میرے رب! مجھے (لڑکا) عطا کر جو نیکوں سے ہو ۔ |
|
78 | رَبِّ |
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ [37-الصافات:180]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پاک ہے تیرا رب، عزت کا رب، ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ |
|
79 | رَبِّ |
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ [37-الصافات:182]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ |
|
80 | رَبِّ |
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ [38-ص:35]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہا کہ اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی (شخص) کے ﻻئق نہ ہو، تو بڑا ہی دینے واﻻ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اور) دعا کی کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کو شایاں نہ ہو۔ بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا فرماجو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو، یقینا تو ہی بہت عطا کرنے والا ہے۔ |