نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
61 | وَمِنْ |
إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا [72-الجن:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
سوائے اس پیغمبر کے جسے وه پسند کرلے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کردیتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مگر کوئی رسول، جسے وہ پسند کر لے تو بے شک وہ اس کے آگے اور اس کے پیچھے پہرا لگا دیتا ہے۔ |
|
62 | وَمِنْ |
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ [113-الفلق:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔ |
|
63 | وَمِنْ |
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ [113-الفلق:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی)
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ |
|
64 | وَمِنْ |
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ [113-الفلق:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ |