نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
61 | لَكَ |
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضَاتَ أَزْوَاجِكَ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ [66-التحريم:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے نبی! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لیے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں؟ (کیا) آپ اپنی بیویوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے واﻻ رحم کرنے واﻻ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے نبی! تو کیوں حرام کرتا ہے جو اللہ نے تیرے لیے حلال کیا ہے؟ تو اپنی بیویوں کی خوشی چاہتا ہے، اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔ |
|
62 | لَكَ |
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ [68-القلم:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بے شک تیرے لیے یقینا ایسا اجر ہے جو منقطع ہونے والا نہیں۔ |
|
63 | لَكَ |
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا [73-المزمل:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ تیرے لیے دن میں ایک لمبا کام ہے۔ |
|
64 | لَكَ |
أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى [75-القيامة:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہی تیرے لائق ہے، پھر یہی لائق ہے ۔ |
|
65 | لَكَ |
ثُمَّ أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى [75-القيامة:35]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر تیرے لائق یہی ہے، پھر یہی لائق ہے۔ |
|
66 | لَكَ |
فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَى أَنْ تَزَكَّى [79-النازعات:18]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس کہہ کیا تجھے اس بات کی کوئی رغبت ہے کہ تو پاک ہو جائے؟ |
|
67 | لَكَ |
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى [93-الضحى:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یقینا پیچھے آنے والی حالت تیرے لیے پہلی سے بہتر ہے۔ |
|
68 | لَكَ |
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ [94-الشرح:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا ہم نے تیرے لیے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔ |
|
69 | لَكَ |
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ [94-الشرح:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہمنے تیرا ذکر بلند کر دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تمہارا ذکر بلند کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے تیرے لیے تیرا ذکر بلند کر دیا۔ |