نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
51 | بِآيَاتِنَا |
فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِآيَاتِنَا إِذَا هُمْ مِنْهَا يَضْحَكُونَ [43-الزخرف:47]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس جب وه ہماری نشانیاں لے کر ان کے پاس آئے تو وه بےساختہ ان پر ہنسنے لگے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ نشانیوں سے ہنسی کرنے لگے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آیا، اچانک وہ ان کے بارے میں ہنس رہے تھے۔ |
|
52 | بِآيَاتِنَا |
الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ [43-الزخرف:69]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو ہماری آیتوں پر ایمان ﻻئے اور تھے بھی وه (فرماں بردار) مسلمان
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو لوگ ہماری آیتوں پر ایمان لائے اور فرمانبردار ہوگئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ لوگ جو ہماری آیات پر ایمان لائے اور وہ فرماں بردار تھے۔ |
|
53 | بِآيَاتِنَا |
كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُقْتَدِرٍ [54-القمر:42]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
انھوں نے ہماری سب کی سب نشانیوں کو جھٹلادیا تو ہم نے انھیں پکڑا، جیسے اس کی پکڑ ہوتی ہے جو سب پر غالب، بے حد قدرت والا ہو۔ |
|
54 | بِآيَاتِنَا |
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ [57-الحديد:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اللہ اوراس کے رسول پر جو ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے، اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کوجھٹلاتے ہیں وه جہنمی ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے ہاں بہت سچے اور شہادت دینے والے ہیں، انھی کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے اور وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہ بھڑکتی آگ میں رہنے والے ہیں۔ |
|
55 | بِآيَاتِنَا |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا وَبِئْسَ الْمَصِيرُ [64-التغابن:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی (سب) جہنمی ہیں (جو) جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، وه بہت برا ٹھکانا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل ذوزخ ہیں۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا، وہ آگ والے ہیں، اس میں ہمیشہ رہنے والے اور وہ لوٹ کر جانے کی بری جگہ ہے۔ |
|
56 | بِآيَاتِنَا |
وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا [78-النبأ:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور انھوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، بری طرح جھٹلانا۔ |
|
57 | بِآيَاتِنَا |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ [90-البلد:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کا انکار کیا وہی بائیں ہاتھ والے ہیں۔ |