نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
41 | هِيَ |
أَأَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ [67-الملك:16]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں واﻻ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا تم اس سے بے خوف ہو گئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تمھیں زمین میں دھنسادے، تو اچانک وہ حرکت کرنے لگے؟ |
|
42 | هِيَ |
إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا [73-المزمل:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ رات کو اٹھنا(نفس کو) کچلنے میں زیادہ سخت اور بات کرنے میں زیادہ درستی والا ہے۔ |
|
43 | هِيَ |
وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ [74-المدثر:31]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے جہنم کے محافظ فرشتوں کے سوا نہیں بنائے اور ان کی تعداد ان لوگوں کی آزمائش ہی کے لیے بنائی ہے جنھوں نے کفر کیا، تاکہ وہ لوگ جنھیں کتاب دی گئی ہے، اچھی طرح یقین کر لیں اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں ایمان میں زیادہ ہو جائیں اور وہ لوگ جنھیں کتاب دی گئی ہے اور ایمان والے شک نہ کریں اور تاکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جو کفر کرنے والے ہیں کہیں اللہ نے اس کے ساتھ مثال دینے سے کیا ارادہ کیا ہے؟ اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور یہ باتیں بشر کی نصیحت ہی کے لیے ہیں۔ |
|
44 | هِيَ |
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ [79-النازعات:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس وہ تو صرف ایک ہی ڈانٹ ہو گی۔ |
|
45 | هِيَ |
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى [79-النازعات:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
توبے شک جہنم ہی (اس کا) ٹھکانا ہے۔ |
|
46 | هِيَ |
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى [79-النازعات:41]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس کا ٹھکانہ بہشت ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو بے شک جنت ہی (اس کا) ٹھکانا ہے۔ |
|
47 | هِيَ |
سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [97-القدر:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے)
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ را ت فجر طلوع ہونے تک سراسر سلامتی ہے۔ |