نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
41 | عَلَيْهَا |
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ [66-التحريم:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنہیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا ﻻتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچائو جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہیں، اس پر سخت دل، بہت مضبوط فرشتے مقرر ہیں، جو اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے جو وہ انھیں حکم دے اور وہ کرتے ہیں جو حکم دیے جاتے ہیں۔ |
|
42 | عَلَيْهَا |
فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ [68-القلم:19]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پس اس پر تیرے رب کی طرف سے ایک اچانک عذاب پھر گیا، جب کہ وہ سوئے ہوئے تھے۔ |
|
43 | عَلَيْهَا |
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ [74-المدثر:30]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اس پر اُنیس داروغہ ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس پر انیس (مقرر) ہیں۔ |
|
44 | عَلَيْهَا |
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ [80-عبس:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور کچھ چہرے، اس دن ان پر ایک غبار ہوگا۔ |
|
45 | عَلَيْهَا |
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ [85-البروج:6]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جب وہ اس کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے ۔ |
|
46 | عَلَيْهَا |
إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ [86-الطارق:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہیں کوئی جان مگر اس کے اوپر ایک حفاظت کرنے والا ہے۔ |