نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
41 | رَبِّهِ |
ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآبًا [78-النبأ:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ دن حق ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یہی دن ہے جو حق ہے، پس جو چاہے اپنے رب کی طرف لوٹنے کی جگہ بنا لے۔ |
|
42 | رَبِّهِ |
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى [79-النازعات:40]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور رہا وہ جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا اور اس نے نفس کو خواہش سے روک لیا۔ |
|
43 | رَبِّهِ |
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى [87-الأعلى:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس نے اپنے رب کا نام یاد کیا، پس نماز پڑھی ۔ |
|
44 | رَبِّهِ |
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى [92-الليل:20]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مگر ( وہ تو صرف) اپنے اس رب کا چہرہ طلب کرنے کے لیے (د یتا ہے)جو سب سے بلند ہے۔ |