نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
41 | رَبُّكَ |
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى [93-الضحى:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
نہ تیرے رب نے تجھے چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا۔ |
|
42 | رَبُّكَ |
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى [93-الضحى:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور یقینا عنقریب تیرا رب تجھے عطا کرے گا، پس تو راضی ہو جائے گا۔ |
|
43 | رَبُّكَ |
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ [105-الفيل:1]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیا تو نے نہ دیکھا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیا تونے نہیں دیکھا تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کس طرح کیا۔ |