نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
31 | وَجَعَلْنَا |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ فَمِنْهُمْ مُهْتَدٍ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ [57-الحديد:26]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اوﻻد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راه یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر بہت نافرمان رہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ یقینا ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی، پھر ان میں سے کچھ سیدھی راہ پر چلنے والے ہیں اور ان میں سے زیادہ نافرمان ہیں۔ |
|
32 | وَجَعَلْنَا |
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ [57-الحديد:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے در پے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کردیا ہاں رہبانیت (ترک دنیا) تو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا سوائے اللہ کی رضاجوئی کے۔ سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی، پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان ﻻئے تھے۔ انہیں ان کا اجر دیا اور ان میں زیاده تر لوگ نافرمان ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر ہم نے ان کے نقش قدم پر پے درپے اپنے رسول بھیجے اور ان کے پیچھے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا اور اسے انجیل دی اور ہم نے ان لوگوں کے دلوں میں جنھوں نے اس کی پیروی کی نرمی اور مہربانی رکھ دی اور دنیا سے کنارہ کشی تو انھوں نے خود ہی ایجاد کر لی، ہم نے اسے ان پر نہیں لکھا تھا مگر اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے (انھوں نے یہ کام کیا) پھر انھوں نے اس کا خیال نہ رکھا جیسے اس کا خیال رکھنے کا حق تھا، تو ہم نے ان لوگوں کو جو ان میں سے ایمان لائے ان کا اجر دے دیا اور ان میں سے بہت سے نافرمان ہیں۔ |
|
33 | وَجَعَلْنَا |
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا [77-المرسلات:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے اس میں بلند پہاڑ بنائے اور ہم نے تمھیں نہایت میٹھا پانی پلانے کے لیے دیا۔ |
|
34 | وَجَعَلْنَا |
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا [78-النبأ:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے تمھاری نیند کو ( باعث) آرام بنایا۔ |
|
35 | وَجَعَلْنَا |
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا [78-النبأ:10]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور رات کو ہم نے پرده بنایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور رات کو پردہ مقرر کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے رات کو لباس بنایا۔ |
|
36 | وَجَعَلْنَا |
وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا [78-النبأ:11]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا۔ |
|
37 | وَجَعَلْنَا |
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا [78-النبأ:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ (سورج) پیدا کیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور ہم نے ایک بہت روشن گرم چراغ بنایا ۔ |