نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
321 | بِهِ |
انْطَلِقُوا إِلَى مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ [77-المرسلات:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس چیز کی طرف چلو جسے تم جھٹلاتے تھے۔ |
|
322 | بِهِ |
لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا [78-النبأ:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تاکہ ہم اس کے ساتھ غلہ اور پودے اگائیں۔ |
|
323 | بِهِ |
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ [83-المطففين:12]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا مگر ہر حد سے نکل جانے والا، سخت گناہ گار۔ |
|
324 | بِهِ |
ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ [83-المطففين:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر کہا جائے گا یہی ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔ |
|
325 | بِهِ |
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا [84-الانشقاق:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیوں نہیں، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیوں نہیں ! یقینا اس کا رب اسے خوب دیکھنے والا تھا۔ |
|
326 | بِهِ |
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا [100-العاديات:4]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر اس کے ساتھ غبار اڑاتے ہیں۔ |
|
327 | بِهِ |
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا [100-العاديات:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر وہ اس کے ساتھ بڑی جماعت کے درمیان جا گھستے ہیں۔ |