نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
311 | كَانَ |
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّى [75-القيامة:38]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
پھر وہ جما ہوا خون بنا، پھر اس نے پیدا کیا، پس درست بنا دیا۔ |
|
312 | كَانَ |
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا [76-الإنسان:5]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ نیک لوگ ایسے جام سے پییں گے جس میں کافور ملا ہوا ہو گا۔ |
|
313 | كَانَ |
يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا [76-الإنسان:7]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہوگی خوف رکھتے ہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
جو اپنی نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی مصیبت بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہو گی۔ |
|
314 | كَانَ |
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا [76-الإنسان:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور اس میں انھیں ایسا جام پلایا جائے گا جس میں سونٹھ ملی ہوگی۔ |
|
315 | كَانَ |
إِنَّ هَذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُمْ مَشْكُورًا [76-الإنسان:22]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ تمہارا صلہ اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ یہ تمھارے لیے ہمیشہ کا بدلہ ہے اور تمھاری کوشش ہمیشہ قدر کی ہوئی ہے۔ |
|
316 | كَانَ |
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا [76-الإنسان:30]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو۔ بےشک خدا جاننے والا حکمت والا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے، یقینا اللہ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔ |
|
317 | كَانَ |
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ [77-المرسلات:39]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
تو اگر تمھارے پاس کوئی خفیہ تدبیر ہے تو میرے ساتھ کر لو۔ |
|
318 | كَانَ |
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا [78-النبأ:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
یقینا فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔ |
|
319 | كَانَ |
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا [84-الانشقاق:13]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔ |
|
320 | كَانَ |
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا [84-الانشقاق:15]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کیوں نہیں، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کیوں نہیں ! یقینا اس کا رب اسے خوب دیکھنے والا تھا۔ |