نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
291 | قَالَ |
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ [26-الشعراء:23]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
فرعون نے کہا اور رب العالمین کیا چیز ہے؟ |
|
292 | قَالَ |
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ [26-الشعراء:24]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور اس کا بھی جو ان دونوںکے درمیان ہے، اگر تم یقین کرنے والے ہو۔ |
|
293 | قَالَ |
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ [26-الشعراء:25]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے ان لوگوں سے کہا جو اس کے ارد گرد تھے، کیا تم غور سے نہیں سنتے؟ |
|
294 | قَالَ |
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ [26-الشعراء:26]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا جو تمھارا رب اور تمھارے پہلے باپ دادا کا رب ہے۔ |
|
295 | قَالَ |
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ [26-الشعراء:27]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے باؤلا ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا یقینا تمھارا یہ پیغمبر، جو تمھاری طرف بھیجا گیا ہے، ضرور پاگل ہے۔ |
|
296 | قَالَ |
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ [26-الشعراء:28]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا جو مشرق و مغرب کا رب ہے اور اس کا بھی جو ان دونوں کے درمیان ہے، اگر تم سمجھتے ہو۔ |
|
297 | قَالَ |
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ [26-الشعراء:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا یقینا اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے ضرور ہی قید کیے ہوئے لوگوں میں شامل کر دوں گا۔ |
|
298 | قَالَ |
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُبِينٍ [26-الشعراء:30]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
کہا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی واضح چیز لے آؤں؟ |
|
299 | قَالَ |
قَالَ فَأْتِ بِهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ [26-الشعراء:31]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے کہا تو اسے لے آ، اگر تو سچوں سے ہے۔ |
|
300 | قَالَ |
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ [26-الشعراء:34]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اس نے ان سرداروں سے کہا جو اس کے ارد گرد تھے، یقینا یہ تو ایک بہت ماہر فن جادو گر ہے۔ |