نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
21 | لَمِنَ |
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ [36-يس:3]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
کہ بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
بلاشبہ تو یقینا بھیجے ہوئے لوگوں میں سے ہے۔ |
|
22 | لَمِنَ |
يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ [37-الصافات:52]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
(جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
وہ کہا کرتا تھا کہ کیا واقعی تو بھی ماننے والوں میں سے ہے۔ |
|
23 | لَمِنَ |
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ [37-الصافات:123]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ الیاس یقینا رسولوں میں سے تھا۔ |
|
24 | لَمِنَ |
وَإِنَّ لُوطًا لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ [37-الصافات:133]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ لوط یقینا رسولوں میں سے تھا۔ |
|
25 | لَمِنَ |
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ [37-الصافات:139]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ یونس یقینا رسولوں میں سے تھا۔ |
|
26 | لَمِنَ |
وَإِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ [38-ص:47]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
یہ سب ہمارے نزدیک برگزیده اور بہترین لوگ تھے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور ہمارے نزدیک منتخب اور نیک لوگوں میں سے تھے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور بلاشبہ وہ ہمارے نزدیک یقینا چنے ہوئے بہترین لوگوں سے تھے۔ |
|
27 | لَمِنَ |
أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ وَإِنْ كُنْتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ [39-الزمر:56]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
(ایسا نہ ہو کہ) کوئی شخص کہے ہائے افسوس! اس بات پر کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے حق میں کوتاہی کی بلکہ میں تو مذاق اڑانے والوں میں ہی رہا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
کہ (مبادا اس وقت) کوئی متنفس کہنے لگے کہ (ہائے ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو میں نے خدا کے حق میں کی اور میں تو ہنسی ہی کرتا رہا
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
(ایسا نہ ہو)کہ کوئی شخص کہے ہائے میرا افسوس! اس کوتاہی پر جو میں نے اللہ کی جناب میں کی اور بے شک میں تو مذاق کرنے والوں سے تھا۔ |