نمبر | لفظ | آیت | ترجمہ |
21 | رَبُّ |
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [55-الرحمن:17]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
(وہ) دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب۔ |
|
22 | رَبُّ |
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا [73-المزمل:9]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
مشرق و مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، سو اس کو کارساز بنالے۔ |
|
23 | رَبُّ |
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ [81-التكوير:29]
[ترجمہ محمد جوناگڑھی]
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے
[ترجمہ فتح محمد جالندھری]
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد]
اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے ، جو سب جہانوں کا رب ہے۔ |